کراچی(نیوز ڈیسک ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیئر رہنما سردار ذوالفقارنے کہا ہے کہتھوڑی سی بارش کیا ہوئی پیپلز پارٹی ساری کی ساری اس بارش میں بہہ گئی۔پاسبان نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ تھوڑی سی بارش ہوگی تو مرتضی وہاب کے ڈھول کا پول کھل جائے گا۔ آدھے گھنٹے کی بارش میں ہونے والے حادثات کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے، ان کے قتل عمد کی ایف آئی آر مرتضی وہاب کے خلاف کاٹی جائے۔پیپلز پارٹی نے مرتضی وہاب جیسے نااہل آدمی کو کراچی پر مسلط کر کے شہر کو بے دست و پا کر دیا ہے۔ مرتضی وہاب بات لاکھ کی کرتے ہیں لیکن کرتے خاک کی ہیں۔ بارش ہوتے ہی مرتضی وہاب نے اپنی فارسی بگھارنی شروع کر دی ہے کیونکہ کام ان سے دھیلے کا نہیں ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت دہائیوں سے کراچی کے عوام کو چونا لگاتی آرہی ہے۔پی پی پی جان بوجھ کر سیلابی صورتحال پیدا کرتی ہے تاکہ ساری دنیا کے سامنے کشکول پھیلا سکے۔ترکی نے سیلاب کے بعد سندھ کے لوگوں کےلئے مربے بھیجے تھے بعد میں اس خیرات کا استعمال پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کیا اور ًغریبوں کو بھوک اور افلاس سے مرنے کے لئے سڑک کے کناروں پر چھوڑ دیا تھا۔
تھوڑی بارش نے پی پی کے ڈھول کا پول کھول دیا:پاسبان
Jun 24, 2022