کراچی ( سٹی نیوز) امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کراچی میں مون سون کی بارش میں قیمتی انسانی جانوں واملاک کے نقصان پردلی دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں آدھے گھنٹے سے بھی کم کی بارش میں شہرکی ابترصورتحال نے حکومتی تمام دعووں کو کھوکلاثابت کردیا ہے۔معمولی بارش میں ٹریفک جام،روڈ راستے تالاب اوربجلی غائب ہونے والی صورتحال نے شہرمیں ترقیاتی کام کرانے کی نفی کردی ہے۔