کراچی (سٹی نیوز) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے وائس چیئرمین نعیم احمد خان نے کہا ہے کہ قرضوں سے ملک کی مردہ حال معیشت کھڑی نہیں ہوسکتی ہے حکمرانوں کو قرضوں کے بجائے خود انحصاری پر توجہ دینا چاہئے اور اس سلسلے میں سب سے پہلے اپنی دولت و جائیدادیں ملک کی مردہ حال معیشت پر قربان کرکے ملک سے محبت کا حق ادا کرنا چاہئے ویسے بھی حکمرانوں نے جو دولت اور جائدادیں جمع کی ہیں وہ ملک و قوم کو لوٹ کر ہی جمع کی ہیں۔
قرضوں سے ملک کی مردہ حال معیشت کھڑی نہیں ہوسکتی۔ نعیم خان
Jun 24, 2022