کراچی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر تحریک انصاف، ایم کیوایم پاکستان، تحریک لبیک پاکستان اور جماعت اسلامی نے انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی شرقی کا حلقہ این اے 245 انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کراچی میں سیاست کرنے والی چار بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی، ایم کیوایم پاکستان، تحریک لبیک پاکستان اور جماعت اسلامی کے مرکزی دفاتر اسی حلقے میں موجود ہیں۔کراچی کی سیاست میں تحریک لبیک پاکستان کا کردار بڑھ گیا ہے اور حلقہ این اے 240 کی طرح اس حلقے میں بھی ماضی کی کامیاب جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے لیے یہ سیٹ نکالنا آسان نہیں ہو گا۔