پنگریو(نامہ نگار) پنگریوکے نواحی گائوں اشرف چنامیں زمین کے تنازع پر چانڈیوبرادری کے افرادکے حملے میں خاتون سمیت چارافرادزخمی ہوگئے جنہیں صحت مرکزپنگریومیں داخل کیاگیاتاہم پنگریوپولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کیے جانے پرمتاثرین اورعلاقہ مکین سراپااحتجاج بن گئے اس سلسلے میں زخمیوں اورعلاقہ مکینوں نے پریس کلب پنگریوکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااوردھرنادیا۔اس موقع پر زخمی خاتون نوربانوچنا۔نبی بخش چنااورسماجی رہنمانوراحمدزنگیجونے الزام لگایا کہ چانڈیوبرادری کے افرادنے چنابرادری کے گھروں پرحملے کرکے دہشت گردی کی ہے اس حملے میں چنابرادری کی ایک خاتون اوردیگرتین افراد زخمی ہوئے مگرپنگریوپولیس ملزمان کوگرفتارنہیں کررہی ملزمان دہمکیاں دے رہے ہیں کہ اگران کے خلاف مقدمہ درج کرایاتواس کاانجام اچھانہیں ہوگااحتجاجی مظاہرین نے آئی جی سندھ اوردیگرحکام سے مطالبہ کیاہے کہ چنابرادری کے افرادکے گھروں پرحملہ کرنے والے چانڈیوبرادری کے افرادکوفوری طورپرگرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے بصورت دیگراحتجاج کادائرہ وسیع کیاجائے گا۔