روہڑی /سکھر(نامہ نگار) روہڑی پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ ایک ڈاکوزخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار کرنے کا دعوی دوساتھی ڈاکو فرار گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت اسدعلی کے نام سے ہوئی گرفتار ڈاکو موٹرسائیکل اسنیچنگ،ڈکیتی،پولیس مقابلوں چوری سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا پولیس تفصیلات کے مطابق ضلع پولیس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روہڑی تھانہ کی حدود پانچ نلکا کے قریب پولیس پارٹی کا ڈاکوؤں کے مسلح گروہ کے ساتھ مقابلہ ہوا ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ اسکے دوساتھی ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کو تعلقہ اسپتال روہڑی میں داخل کرادیا اس سلسلے میں روہڑی تھانے کے ایس ایچ او جہانگیر مہر اور محرر ارشد جسکانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈاکو کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے پسٹل،میگزین اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو موٹرسائیکل اسنیچنگ،ڈکیتی،پولیس مقابلوں چوری سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھاجبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری اور گرفتار ڈاکو سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور فرار ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔
روہڑی پولیس کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،2فرار
Jun 24, 2022