شہدادپور( نامہ نگار)شہدادپور کے گائوں صاحب خان نظامانی کا رہائشی غلام شبیر کلہوڑو مبینہ طور پر 13 دن لاپتہ رہنے کے بعد ہالا روڈ سے ڈرامائی انداز میں ورثاء کو ہاتھ آگیا جس نے میڈیا کے سامنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شہدادپور پولیس کے ملدسی پوسٹ کے انچارج نے مختلف جگہوں پر رکھا اور مجھے یہ کہہ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ زرعی زمین کا وڈیرے سے فیصلہ کروائو ۔انکار کرنے پر مجھ پر تشدد کیا گیا میرا مطالبہ ہے کہ آئی جی سندھ واقعہ کا نوٹس لیکر مجھے انصاف دلوائے۔