میرپورخاص(بیورورپورٹ) 18سالہ نوجوان نے گھریلو پریشانیوں اور بے روز گاری سے تنگ آکر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے حبیب کالونی میں گھروں میں کام کرکے مہنگائی کے اس دور میں گھر کی کفالت کرنے والی ماں کے لخت جگر 18 سالا نوجوان دلدار لغاری نے روزگار نہ ملنے، ماں کو بہت کم تنخواہ میں گھر کی کفالت میں مسلسل پریشان حالت میں دیکھ کردل بر داشتہ ہوکر نوجوان نے اپنے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی ، بعد ازاں پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال لائی جہاں سے قانونی کاروائی کے بعد نوجوان کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔