سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ،464 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار ،12767 پولیس کے جوان انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے ،سیکیورٹی پلان تیار ،پاک فوج کی 11 کمپنیاں اور 1509 رینجرز اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر ڈویژن کے تینوں اضلاع سکھر،خیرپور اور گھوٹکی میں 26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے سیکیورٹی پلان کے مطابق سکھر ڈویژن کے تینوں اضلاع میں 26 جون کو 2203 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیںگے جن میں سے 464 کو انتہائی حساس اور 1199 کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 540 کو نارمل قرار دیا گیا سکھر ضلع میں 647 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 124 کو انتہائی حساس ،249 کو حساس اور 274 کو نارمل قرار دیا گیا اسی طرح خیرپور میں 897 پولنگ اسٹیشن قائم ہونگے جس میں سے 212 کو انتہائی حساس اور 419 کو حساس جبکہ 266 کو نارمل قرار دیا گیاہے گھوٹکی ضلع میں 659 پولنگ اسٹیشن قائم ہونگے جس میں سے 128 کو انتہائی حساس اور 531 کو حساس قرار دیا گیا ہے ڈویژن میں 12767 پولیس کے جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دینگے جن میں سے 2438 سکھر ،3534 خیرپور اور 2764 اہلکارگھوٹکی میں تعینات ہونگے 769 اہلکار پیٹرولنگ ،210 پکٹس ،288 اہلکار پولنگ میٹریل لانے لے جانے ،1127 کوئیک ریسپانس اور 1330 اہلکار ریزرو رہیں گے جبکہ 60 سے زائد رضاکار بھی پولنگ کے دن فرائض انجام دیں گے سیکیورٹی پلان کے تحت پولنگ کے روز قیام امن کے لیے پاک فوج اور رینجرز کی بھی مدد لی گئی ہے اور پاک فوج کی گیارہ کمپنیاں اور رینجرز کے 1509 اہلکار بھی پولیس کی مدد کے لیے موجود رہیں گے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔
سکھر میں 12ہزار اہلکار ڈ یو ٹی پر مامور ، 464پالنگ اسٹیشن حساس قرار
Jun 24, 2022