ملتان (نمائندہ نوائے وقت) رانا مبشر حسن سیکشن آفیسر اے سی ایس آفس ملتان کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر محکمہ زراعت جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔انہیں ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن و پروکیورمنٹ کا ایڈیشنل چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔محمد احمد خان کو سیکشن آفیسرکو کوآرڈینیشن اے سی ایس آفس تعینات کردیا گیا ہے۔محمد احمد خان اس سے قبل ہوم ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب میں بطور سیکشن آفیسر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔