منڈا چوک ( نامہ نگار) خانگڑھ اورشجاع آباد کے درمیان دریائے چناب پر پل جلد تعمیر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما خواجہ اسید الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا مختصر وقت میں بڑے بڑے کام کرکے جائیں گے گزشتہ نااہل حکومت صرف زبانی دعوے کرتی رہی حقیقت میں ملک کو اجاڑ کر رکھ دیا جلد ملکی معیشت میں بہتری نظر آئے گی ۔
خان گڑھ شجاع آباد کے درمیان چناب پر پُل جلد تعمیر کیا جائیگا: وزیر مواصلات
Jun 24, 2022