پشاور : رہنما جماعتِ اسلامی  کے گھر پر نامعلوم ملزمان کا دستی بم حملہ ،2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی 

پشاور (این این آئی)پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں جماعتِ اسلامی کے رہنما کے گھر پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے دستی بم حملہ کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے پشاور پولیس کے مطابق ملزمان نے دستی بم جماعتِ اسلامی کے ضلعی رہنما حاجی نیاز کے گھر میں پھینکا ہے۔بڈھ بیر میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے گھر پر پھینکے جانے والے دستی بم کے پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔
پشاور دستی بم حملہ

ای پیپر دی نیشن