لندن(کے پی آئی) نئی دہلی کے تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک کے حق میں برطانوی پارلیمنٹ میں بھی آواز گونج اٹھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین نے یاسین ملک اور کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ میں سوال اٹھا دیا۔عمران حسین نے برطانوی وزیرخارجہ لز ٹریس سے سوال پوچھا کہ ہندوستان کشمیر میں غیرقانونی پبلک سیفٹی ایکٹ استعمال کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پبلک سیفٹی ایکٹ انسانی حقوق ورکرز اور سیاسی رہنماں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔عمران حسین نے لزٹریس سے سوال کیا کہ کیا بے گناہوں کے خون سے رنگی مودی حکومت سے ٹریڈ ڈیل کرنا درست ہے؟جس کے جواب میں برطانوی وزیرخارجہ لز ٹریس کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انڈیا اور پاکستان کشمیر کے مسئلے کا دیرپا حل نکالیں۔اس سے قبل بھی برطانیہ کے ممبر پارلیمنٹ تن من سنگھ نے بھی مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی حمایت میں آواز بلند کی تھی۔انہوں نے ایوان میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بھارت میں انسانی بنیادی حقوق کی حالت ٹھیک نہیں۔
یاسین ملک