سپریم کورٹ بارکی 63 اے کی تشریح سے متعلق عدالتی رائے پر نظر ثانی کیلئے درخواست 

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدراتی ریفرنس پر عدالتی رائے پر نظر ثانی کیلئے عدالت عظمی میں  درخواست دائر کر دی ہے ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی  ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق 17 مئی 2022  کی عدالتی رائے پر نظرثانی کی جائے،منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے سے متعلق پیراگراف پر نظرثانی کر کے رائے واپس لی جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کے مطابق منحرف ارکان صرف ڈی سیٹ ہونگے درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے دی تھی۔
سپریم کورٹ بار

ای پیپر دی نیشن