اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیرسے کے الیکٹرک کے سعودی اور کویتی سرمایہ کاروں نے ملاقات کی انہوں نے یہ ملاقات کے الیکٹرک کے مالیاتی اور کنٹریکٹ کے معاملات وزیر کے سامنے اٹھانے کے سلسلہ میں کی ۔وزیر بجلی نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور شراکت داروں کو آگاہ کیا کہ آنے والے سالوں میں کے الیکٹرک کو مضبوط بنیادوں پر استوار کر نا ان کی اولین ترجیح ہے ۔ موجودہ حکومت ملک کی بہتری کے لیے طویل المدتی پالیسی سازی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے نہ کہ غلط فیصلے کرنے پر،کے الیکٹرک کے مسائل جلد حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔سرمایہ کاروں نے کہا کہ انہیں کے الیکٹرک سے بڑی ا توقعات ہیں کہ یہ بہتری دکھائے گی ور ملک کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ایک ماڈل بن جائے گی ۔وزیر نے کے الیکٹرک کی جدید کاری اور ڈیجیٹلائزیشن پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ کے الیکٹرک کو صارفین کی سہولت اور خدمات کی فراہمی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ملاقات کے دوران الجومعہ گروپ کے چیئرمین شیخ محمد عبدالعزیز حماد الجمعہ، کویت کے سی ای او نیشنل انڈسٹریز گروپ مسٹر ریاض ادریس اور سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی موجود تھے۔
ملاقات