سکھ یاتریوں کی گوردوارہ جنم استھان میں عبادت، آج پنجہ صاحب جائینگے 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر بھارت سے آئے  یاتریوں کی گورو دوارہ جنم استھان میں اپنی خصوصی عبادت کی آج گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال یاترا کے لیے جائیں گے۔ترجمان بورڈ کے مطابق یاتریوں نے گورو دوارہ جنم استھان میں اپنی مذہبی روایات کے مطابق لنگر اورکار سیوا کا انتظام کیا۔ متروکہ وقف املاک بورڈکی طرف سے یاتریوں کو ٹھہرانے کے لیے رہائش کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے گورو دوارہ کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ گور و ارہ جنم استھان میں موجود بھارتی یاتریوں نے دورہ پاکستان بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گورو ارہ جنم استھان کی بلڈنگ کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اورتزئین و آرائش سمیت  تعمیراتی کام کیے گئے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی کے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں۔یاتری آج سپیشل ٹرینوں کے ذریعے گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہوں گے۔
سکھ یاتری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...