اسلام آباد(وقائع نگار )وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔احسن بھون نے مولانا عبدالواسع کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیرکو احسن بھون،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وزارت کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے پراجیکٹ پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ مسائل سے آگاہ ہوں اور انہیں جلد سے جلد حل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں تمام معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا اور معاملے کی خود نگرانی کر رہا ہوں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء کاکردار ہمارے معاشرے کیلئے بہت اہم ہے اور ملک میں قانون و انصاف کی فراہمی کیلئے وکلا کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر کی مسائل کے حل کی یقین دہانی پر اظہار اطمینان کیا۔اس موقع پر فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل طارق رشید بھی موجود تھے۔
احسن بھون، ملاقات