افغانستان میں  زلزلے سے جانی ومالی نقصان پر بلوچستان عوامی پارٹی کا  اظہار افسوس

کوئٹہ ( آئی این پی )بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری صوبائی جنرل سنیئرصوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے افغانستان میں ہونے والے زلزلے میں جانی ومالی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ افغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں زلزلے میں جان بحق ہونے والے غمزد خاندانوں اور افغان بھائیوں کے غم میںپوری قوم برابر کے شریک ہے ۔پاکستان حکومت اور چیف آرمی سٹاف نے افغانستان میں زلزلے میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افغان حکومت کے ساتھ اور متاثرین کی بحالی میں ہرممکن مدد کرنے کااعلان کیا ہے۔ زلزلہ قدرتی آفات ہے اس کا مقابلہ صبر وتحمل سے کرنا ہے حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوںکے ساتھ ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن