جعفرآباد(نامہ نگار)میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کے نئے چیف آفیسر محمد انور قمبرانی نے چارج سنبھال لیا۔ سابق چیف آفیسر محمد سلیم ڈومکی کو سیکرٹری بلدیات کورپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دریں اثناء چیفآفیسرمحمدانور قمبرانی نے چارج سنبھالنے کے بعد بلدیہ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتٍکے ملازمین غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں کئی کئی ماہ سے انکی تنخواہیں بند رہتی ہیں اوروہ اس مہنگائی میں نان شبینہ کے محتاج ہوجاتے ہیں اورانکاگزارہ مشکل ہوجاتاہے میونسپل کارپوریشن کوچلانے کے لیے محدود فنڈزکی فراہم کیے جاتے ہیں جسکی وجہ سے روزانہ اجرت پرکام کرنے والوں کوبھی مشکلات درپیش ہیں ۔
انور قمبرانی نے چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یارکا چارج سنبھال لیا
Jun 24, 2022