حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)محکمہ تعلیم حافظ آباد میں فرائض انجام دینے والے109ا ساتذہ کو اگلے عہدوں پرترقی دے دی گئی۔اساتذہ میں پرموشن آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئی ۔ڈپٹی کمشنر اللہ دتہ وڑائچ ،چیف ایگز یکٹو آفیسر ایجوکیشن جاوید اقبال بابر ، مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما چودھری محمد بخش تارڑ نے اساتذہ میں پرموشن کے آرڈرز تقسیم کیے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز عبدالحمید ، منور حسین،میڈم طلعت ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر نرگس عارف، صوفیہ جبیں،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اشتیاق نذیر سمیت اساتزہ کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اساتذہ کی محکمانہ ترقیوں اور درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا ۔ اور کسی ٹیچر کی پرموشن میں تاخیر نہیں بھرتی جائے گی۔ان کاکہنا تھا کہ نوجوان نسل اور بالخصوص طلباء و طالبات کے بہتر مسقتبل اور ان کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے اساتذہ کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برئوے کار لانے ہوگے اپنے فرائض سر انجام دینا چاہیے تا کہ ہمارے سرکاری سکولوں میں تعلیم کا معیار مزید بہتر ہو۔ اور طلباء و طالبات اپنی عملی زندگی میں کامیابی حاصل کر سکیں۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر نے کہا کہ اساتذہ کی محکمانہ ترقیوں اور محکمانہ تعلیم کے دیگر ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ضلعی دفتر میں خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ۔