عمران نیازی نے مہنگائی کو پروان چڑھانے کیلئے معاہدے کئے:ندیم صابر

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گکھڑ کے صدر ندیم صابر چوہدری،جنرل سیکرٹری جبران لطیف قریشی،سینئر نائب صدر اللہ لوک انصاری،نائب صدور شاہد اقبال انصاری،شاہد بھٹی اور خورشید عالم ہاشمی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی عمران نیازی نے تو اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں آئی ایم ایف سے مہنگائی کو پروان چڑھانے کیلئے معاہدے کئے تاکہ جو بھی حکومت آ ئے وہ مہنگائی کو کنٹرول نہ کر سکے اور بھاگ جائے مگروزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ایک سیاسی تجربہ کار سیاستدان ہے انشاء اللہ مہنگائی کو کنٹرول کریں گے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف بھی فراہم کریں گے۔ اس مہنگائی کے دور میں گھی اور آٹے کی قیمت میں کمی کر کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کا آغاز کر دیا جس پر عمران نیازی اوران کے حواری بو کھلاہٹ کا شکار ہو کر الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا ٹائم دے کر  َ ایک ماہ گزر جانے کے بعد عمران نیازی کے چھ دن پورے نہیں ہوئے کیونکہ انہیں پتہ ہے پہلے تو وفاق کا وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ان کے لئے موت کا فرشتہ بن کے کھڑا تھا اب تو وزیر داخلہ پنجاب چوہدری عطا ء اللہ تارڑ بھی اس کے سامنے آکھڑا ہوا ، لانگ مارچ کرنے کی غلطی کی تو  انہیں ڈر ہے کہ جیل میں ڈال دیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن