راولپنڈی (نیوز ڈیسک) عالمی تحریک پنجتن پاک کے سربراہ پیر عظمت سلطان قادری نے کہا کہ پاکستان فیضان الہی اور مظہر عطیہ رسول ہے ان شاءاللہ صبح قیامت تک قائداعظم کا پاکستان کرہ ارض پر موجود رہے گا. مرکزی آفس میں مریدین سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مدینہ شریف کی عظیم ترین نسبت کے سبب مملکت خداداد عنقریب مسائل ومشکلات سے نکل جائے گی۔
پیر عظمت سلطان قادری نے کہا کہ بھارت میں مذہبی آزادی بنیادی حق ہے جس کی ضمانت بھارتی آئین کی شق نمبر 25-28 میں دی گئی ہے بنگلہ دیش نے بھی توہین رسالت کی ان ہی دفعات کو اپنے ہاں نافذ کئے رکھا۔