عمران خان مسلسل ایک بیانیے کی تلاش میں ہیں:سینیٹر شیری رحمن 

Jun 24, 2022

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ عمران خان 4 ماہ سے عالمی سازش کے نام پر لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اب خود کہہ رہے ہیں کہ ایک سال پہلے معلوم تھا کہ حکومت جا رہی ہے عمران خان مسلسل ایک بیانیے کی تلاش میں ہیںاپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان تحریکِ عدم اعتماد میں شکست تسلیم کرنے کے بجائے اداروں کو ذمے دار ٹھہرا رہے ہیںان کا کہنا ہے کہ عمران خان کبھی نیوٹرلز کی منت سماجت میں پاوں پکڑ لیتے ہیں، کبھی دھمکیوں پر اتر آتے ہیںشیری رحمن نے عمران خان کی 6 دن کی مہلت کو فیس سیونگ قرار دے دیاپیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ کیا عمران آر ٹی ایس میں خرابی کے ذریعے انتخابات جیت کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں؟ اگر عمران خان کے مخالفین پر کیسز تھے تو پونے 4 سال میں ثابت کیوں نہیں کر سکے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اب دعوی کر رہے ہیں کہ ان کی حکومت کے خلاف کوئی کرپشن کیس نہیں تھا شیری رحمن نے کہا کہ کیا بیانیہ بنانے کے چکر میں عمران خان چینی، گندم اور ادویات کے کیسز بھول گئے؟ پیٹرول، ایل این جی، بی آر ٹی اور دیگر کرپشن کیسز بھول گئے ہیں؟ موجودہ کابینہ پر انگلی اٹھانے والے کیا اپنا دور بھول گئے ہیںان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق پنجاب حکومت کی لوٹ مار کی کہانیاں بھی سامنے آ رہی ہیں، کرپشن اور بدعنوانیوں میں پونے 4 سال گزارنے کے بعد عمران خان نیک اور ایماندار بننے کی کوشش کر رہے ہیں، 900 چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔
سینیٹر شیری رحمن 

مزیدخبریں