امریکہ میں پاکستانی سفیر کی کارگل کمپنی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی کارگل کو پاکستان کے زرعی اور بائیو انڈسٹر یل شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت، کارگل کمپنی نے پاکستان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ قرار دے دیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق امریکی کمپنی کارگل پاکستان میں زراعت اور بائیو انڈسٹری کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرے گی۔کارگل کمپنی کے نائب صدر کولن ڈیسلوا اور ڈائریکٹر بیٹسی بائیرنٹ اسٹروز کی پاکستانی سفیر مسعود خان سے ملاقات ہو ئی ۔ ملا قات کے دوران نائب صدر کارگل ڈی سلوا نے کہا کہ پاکستان ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں زراعت اور گرین ٹیکنالوجی کے شعبے میں بے شمار پوٹینشل موجود ہے۔ کارگل کمپنی پاکستان میں دو سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے۔پا کستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان زرعی شعبے کی پیداوار بڑھانے کے لئے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے جس میں مشینری اور جدید طریقہ کار متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا زرعی شعبہ پاکستانی معیشت کے لئے ریٹھ کی ہڈی کی حیثیت کا حامل ہے اس لیے اس کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماری ترجیح ہے۔ زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے امریکی تجربے اور امریکی براہ راست سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ۔زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے نہ صرف فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے مدد ملے گی بلکہ پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔یوکرائن کے بحران کی وجہ سے فوڈ سیکیورٹی کے ضمن میں چیلنجز پیدا ہوئے ہیں جن کو باہمی تعاون اور معاونت سے حل کیا جا سکتا ہے ۔پاکستانی سفیر کاروبار کرنے کی آسانیوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ پاکستانی سفیرنے کارگل کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔پاکستانی سفیر کی جانب سے کارگل کمپنی کو مینوفیکچرنگ، فوڈ پراسسنگ اور ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کے حوالے سے ہر ممکنہ معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔پاکستانی سفیر کی جانب سے کارگل کو پاکستان سے خلیجی ممالک ، مغربی ایشیا اور افریقہ کے لئے برآمدی مصنوعات کی پیداوار کی ترغیب دی۔پا کستانی سفیر مسعود خان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان بہت جلد  غلے اور فرٹیلائزر میں خود انحصاری حاصل کرلے گا اور مختلف خطوں کے لئے بریڈ باسکٹ بنے گا۔
سرمایہ کاری دعوت

ای پیپر دی نیشن