کراچی(کامرس رپورٹر)ایک اور کم لاگت فضائی کمپنی پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری میں شامل ہوگئی ہے۔یہ ایئر لائن لکسن گروپ اور ایئر عربیہ کا مشترکہ منصوبہ ہے،فلائی جناح کو گزشتہ برس سول ایوی ایشن اتھارٹی سے لائسنس ملا تھا اور اب جون2022میں یہ اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے والی ہے،سستا ٹکٹ ڈاٹ پی کے،فلائی جناح کا خیر مقدم کرتا ہے اور آنیوالے اچھے وقت کی امید کرتا ہے۔فلائی جناح ،پاکستا ن کے ایوی ایشن شعبہ میںچوتھی ایئر لائن ہے اور یہ لیز پر لئے گئے تینA320طیاروںکے ساتھ اپنے فضائی آپریشنز کا آغاز کرے گی۔اس کا منصوبہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اپنے آپریشنز کو وسعت دی جائے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں نئی بلندیوںکو چھوسکے،فی الحال ایئر بلیو،پی آئی اے اور ایئر سیال مارکیٹ میںکامیابی سے کام کررہے ہیں،ایک اور مقامی ایئر لائن کے آغاز کے ساتھ ،ہم مسابقتی فضائی کرایوںکی توقع کرتے ہیں،جہاں صارفین کم قیمتوں اور بہترین خدمات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ایئر لائن نے اپنے کیبن کریو کی تربیت پر بھرپور کام کیا ہے اور وہ اپنے بنیادی مقصد کے طور پر کسٹمر سروس پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ایوی ایشن انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے کا یہ ایک بہترین موقع ہے،کیونکہ سفری پابندیاں اب ختم ہوچکی ہیں اور لوگوںنے زیادہ سفر کرنا شروع کردیا ہے،اس کے علاوہ یہ صارفین کیلئے راحت کا باعث بنے گا،کیونکہ جب ڈومیسٹک سفر کی بات ہوتی ہے ،تو ایک نئی آنے والی کمپنی مالی اور سہولیات کے اعتبار سے زیادہ آسانیاں فراہم کرسکتی ہے۔Sastaticket.pk،فلائی جناح کی آمد کا خیر مقدم کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ ایئر لائن مستقبل قریب میں اچھی کارکردگی دکھائے گی اور انڈسٹری میں اپنا نام روشن کرے گی۔