کراچی (نیوز رپورٹر) ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا وبا زور پکڑنے لگی ہے جس کی پیش نظر ہر روز متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے صحت عذرا پیچو نے بتایا کہ اس وقت کورونا وبا سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کی پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے 60 سال سے زائد دیگر امراض میں مبتلا افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اسکے علاوہ 12 تا 18 سال کے بچوں کی انرولمنٹ کے حوالے سے محکمہ صحت نے ڈی ایچ اوز سے تفصیلات مانگ لی ہے، آئندہ ماہ اگست میں تعلیمی اداروں میں بوسٹر ڈوز کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے650 پی ڈی آر ٹیسٹ کی گئے جس میں سے 138 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔
کراچی کرونا