میاں چنوں،لودھراں،تلمبہ ،بستی ملوک،میلسی ،بورے والا،کوٹ ادو،ساہوکا(خبر نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ نوائے وقت ،سٹی رپورٹر،خبر نگار،تحصیل رپورٹر ) مختلف شہروں میں چور ڈاکو بے لگام ، سرائیکی سنگر کے گھر 25لاکھ کا ڈاکہ ، قیمتی بکرے چوری،ڈاکو زخمی حالت میںگرفتار تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقہ چراغ شاہ میں پاکستان کے مشہورلوک سنگر واجد علی بغدادی کے گھر سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر زیورات اور پچیس لاکھ نقدی جس میں پاکستانی کرنسی ڈالر اور دینار شامل ہیں لوٹ کر فرار ہوگئے مبینہ طور پر ڈاکوؤں نے حفاظت پر معمور دو چوکیداروں اور گھر میں موجود افراد کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی پولیس نے ناکہ بندی کردی اور ڈاکو جاتے ہوئے چوکیداروں سے حفاظتی اسلحہ اور سی سی ٹی وی کا بیک اپ بھی ساتھ لے گئے۔لودھراںسے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق بستی بشیر آباد موضع جاگیر ھوڑا چھمب موڑ کے رہائشی سید محمد قاسم بخاری نے بتایا بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم چور گھر وں کی چھتیں پھلانگتے ہوئے ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور3 ہزار سعودی ریال، 45 ہزار نقدی، ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات، دو عدد موبائل مالیتی 37 ہزار روپے چوری کرکے فرار ہوگئے۔اہل علاقہ سید یامین بخاری ،مصطفی لک، اللہ ڈتہ لک،نذر ھوڑا، حا فظ ارشد لوہار، شاکر شاہ وغیرہ نے کہا پولیس مقدمات درج نہیں کرتی۔بستی ملوک سے نمائندہ نوا ئے وقت،خبر نگار،نامہ نگارکے مطابق گزشتہ شام نیشنل ہائی موٹروے روڈ اڈا بصیرہ پر تین مسلح ڈاکووں نے موبائل سنٹر سے 4 لاکھ روپے سے زائد رقم اور موبائل لیکر فرار ہوگئے ۔ دوسری جانب منیر آباد مین روڈ پر واردات کرتے ہوئے ایک اور موبائل شاپ میں داخل ہوئے دوکاندار کے بیٹے وقاص کی مزاحمت پر ڈاکووں نے فائر مارا جو وقاص کو جالگا جبکہ دوسرا فائر انہیں کے ساتھی کو لگ گیا بعد ازاں فرار ہوتے وقت ڈاکو اپنے ہی زخمی ساتھی کو بریسٹ مارکر فرار ہوگئے۔ جس کی شناخت قاسم موہانہ کے نام سے ہوئی جو بدھلہ سنت کا رہائشی بتایا جاتا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ڈاکو کو گرفتار کرلیا ۔میلسی سے تحصیل رپورٹر کے مطابق اڈہ ہری چند کا محمد حیات کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور 10 عدد ڈونکی پمپ ،پیتل کا سامان وغیرہ کل مالیتی 3 لاکھ 4 ہزار 450 روپے چوری کر کے لے گئے ۔جبکہ دھرم پورہ میلسی کا محمد یوسف گھر کے سے ایک تولہ طلائی زیور مالیتی 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل مالیتی 22 ہزار 500 روپے چوری کر کے لے گئے۔چک نمبر 118 ڈبلیو بی کے اللہ یار کی موٹر سائیکل مبینہ طور پر محمد اکبر نے دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چوری کر لی دریں اثنا ء میراں پور کے مختار حسین کی موٹر سائیکل بلند پور کے سجاد علی نے ساتھی کے ہمراہ مبینہ طور پر چوری کر لی ۔بورے والاسے تحصیل رپورٹر کے مطابق نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے او بلاک کے رہائشی کامران سے 1لاکھ 60ہزار روپے نقدی چھین لی ۔ دوسرے واقعہ میں ابرار حیدرکی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے ۔کوٹ ادو سے خبر نگارکے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع پنوارشمالی کا رہائشی عبدالغفار کی موٹرسائیکل نامعلوم اٹھا کر لے گئے جبکہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ٹبہ مستقل درمیانی کا رفیق احمد کھنڈ کے گھر سے نامعلوم چور تالے توڑ کر 2تولہ طلائی چوڑیاں اور نقدی ایک لاکھ 35ہزرچوری اٹھا کر لے گئے۔ساہوکاسے نامہ نگارکے مطابق چک نمبر47کے بی کا رہائشی محمد محسن سے تین نامعلوم ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر 12ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔چک نمبر49کے بی کا رہائشی نوشیر احمد کھچی کی دو نامعلوم ڈاکووں 5ہزار روپے نقدی اور ایک عدد موٹر سائیکل چھین لی ۔ چک نمبر46کے بی کے رہائشی عابد حسین موہل کا 70ہزار مالیت قربانی کا بکرا چوری کر کے فرار ہو گئے45کے بی کا رہائشی نور احمد بلوچ کے گھر دو نامعلوم چور 80ہزار مالیت کا قربانی کا بکرا چوری کر کے فرار ہو گئے۔ ظہور احمد بلوچ کے بھانہ سے چور دو لاکھ مالیت کی 4عدد بکریاں چوری کر کے فرار ہو گئے اہل علاقہ کا ڈکیتی اور چوری کی ان بڑھتی ہو ئی وارداتوں خلاف حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
وارداتیں