کشمالہ طارق کی اسلام آباد سے  چوری ہونے والی کار راجن پور  سے برآمد، سابق ڈرائیور گرفتار

Jun 24, 2022

جام پور ( نامہ نگار ) کشمالہ طارق کی اسلام آباد سے چوری ہونے والی کار راجن پور سے برآمدتفصیلات کے مطابق ماہِ اپریل میں اسلام آباد کے F-6 مرکز سے وفاقی محتسب برائے انسدادی حراسگی خواتین  کشمالہ طارق کی رہائش گاہ کے باہر کار چوری ہوئی جس پر تھانہ سکریٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ پولیس اور تھانہ سٹی راجن پور پولیس کی مشترکہ کاوشوں اور مختلف وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم محمد طارق محمود لشاری ولد محمد رمضان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے گاڑی چوری کا اعتراف کیا۔ملزم وفاقی محتسب محترمہ کشمالہ طارق کا سابقہ ڈرائیور تھا جس کو فروری 2022 میں نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔ نوکری سے نکالنے اور سرزنش کرنے کے رنج میں ملزم طارق محمود نے26اپریل 2022 کو وفاقی محتسب کی رہائش گاہ کے باہر سے گاڑی چوری کی۔ 
 کشمالہ طارق 
 

مزیدخبریں