ابوظہبی (اے پی پی)متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن نے کہا ہے کہ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ 30 جون اور عید الاضحی 9 جولائی ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق فلکیاتی انجمن نیایک بیان میں کہا ہیکہ ذی الحجہ کا چاند 29 جون کی صبح کو امارات کے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 52 منٹ پر جنم لے گا اور سورج کے غروب کے وقت افق سے 5 درجے اوپر ہوگا۔سورج غروب ہونے کے 31 منٹ بعد چاند غروب ہوجائے گا۔ 29 جون کو چاند کی روئت ممکن ہوگی۔ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ 30 جون اورعید الاضحی 9 جولائی ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔
متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحی 9 جولائی کو ہونے کا امکان ہے، فلکیاتی انجمن
Jun 24, 2022