ملتان (نمائندہ نوائے وقت)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے 109 گزٹڈ آفیسرز سمیت 232 لوگوں کو بطور معاون فری حج پر بھیجنے کے حوالے سے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ نے معاونین کو مقرر کرنے کا اقدام روکتے ہوئے معاملہ پرنسپل سیٹ پر بھیج دیا تھا لیکن اب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کے حکم پر ملتان میں لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں سینئر جج کے علاوہ مسٹر جسٹس رسال حسن سید اور مسٹر جسٹس راحیل کامران شامل ہیں۔
جواب طلب