ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کلینک نہیں چلا سکیں گے، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ

جام پور ( نامہ نگار ) لاہور ہائیکورٹ نے عطائیوں کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کلینک نہیں چلا سکیں گے. پنجاب میڈیکل فکیلٹی کے تمام ڈپلومہ جات کو غیر قانونی غیر آئینی قرار۔ جس علاقہ میں غیر قانونی لیباٹری،کلینک چلتی پکڑی گئی اس علاقہ کا اے سی، ڈرگ انسپکٹر  اور ڈپٹی ڈی ایچ او معطل ہوگا۔حکماء کو بھی محدود پریکٹس کی اجازت ہوگی۔ پاکستان میں صرف محدود شعبہ جات ہی پریکٹس کر سکیں گے۔عدالت نے عطائیوں کے کلینک سربمہر کرنے کا  پنجاب حکومت کا اختیار قانونی قرار دے دیاعدالت نے کلینک سربمہر کرنے کیخلاف عطائیوں کی درخواستیں خارج کر دیں ڈرگ انسپکٹر کلیم اللہ بھٹہ کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے 29صفحات پر تحریری فیصلہ جاری کر دیاعدالت نے کلینک سربمہر کرنے کیخلاف پنجاب حکومت کا موقف قانونی قرار دیدیا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ صحت عامہ کے تحفظ کیلئے بنایا گیاعدالتی فیصلہ کے مطابق کو ٹیکنیشن ھومیو ڈاکٹر نرس ڈسپنسر دائی ایل ایچ وی ڈسپنسر کلینک یا ڈسپنسی چلانے کے مجاز ھرگز نہ ھونگے جبکہ سرٹیفائیڈ ڈاکٹروں کو ھی کلینک ھسپتال اور لیبارٹریاں چلانے کے اھل ھونگے سر بمہر ھونے والے کلینک لیبارٹریوں سنٹروں پر رکھے گئے طبی آلات بحق سرکار ضبط کر لئے جایں گے جبکہ جرمانہ  پچاسہزار سے زائد ہوگا جس علاقہ میں غیر قانونی کلینک لیبارٹری سینٹرز چھوٹے بڑے ھسپتال پائے گئے اْس علاقہ کے اے سی ڈی ایچ او ڈرگ انسپکٹر کو فوری نوکری سے برخاست کر دیا جایگا۔
ہومیوپیتھک ڈاکٹرز 

ای پیپر دی نیشن