گوادر : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو گوادر کے دورہ پر پہنچ گئے
گوادر: چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی ، ائی جی پولیس،چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی ڈائریکٹر جنرل ارادہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی کمشنر مکران ڈویژن شبیر احمد مینگل ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا. صوبائی وزراء سمیت رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی مشیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لالہ ریشد اور دیگر احکام بھی ان کے ہمراہ ہیں. وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو دورہ گوادر کے موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ساتھ گوادر سی پیک سمیت مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ میں شرکت کرینگے. وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف امن و امان کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کرینگے اور ماہی گیروں سے ملاقات بھی کریں گے .وزیراعظم پاکستان دورہ گوادر کے موقع پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرینگے . وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف دورہ گوادر کے موقع پر جی ڈی اے ہسپتال کو انڈس ہسپتال کراچی کو دینے کے مفاہمتی یادداشت اور ایران سے ضلع گوادر کو سو میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کرنے کے تقریب میں شرکت کریں گے .وزیراعظم پاکستان گوادر میں عمائدین شہر اور ماہی گیروں سے بھی خطاب کرینگے .وزیراعظم دورہ گوادر کے موقع پر ماہیگیروں کے لیے پیکیج کا اعلان کرنے کے ساتھ سی پیک سمیت بلوچستان بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی بھی صدارت کرینگے.