انٹرنیشنل اولمپک ڈے کے موقع پر ملک بھرمیں تقریبات،کیک کاٹے گئے 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) 23جون کو دنیابھرمیں منائے جانے والے انٹرنیشنل اولمپک ڈے کے موقع پرپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کیجانب سے مختلف شہروں میں تقریبات کاانعقاد کیا جارہا ہے واضح رہے کہ اولمپک ڈے منانے کی ابتدا 1894 سے ہوئی تھی جس کے بعد ہرسال پوری دنیا میں باقاعدگی کے ساتھ اس دن کومنایا جاتا ہے جس کامقصد کھیل، صحت، اولمپک ازم کاپیغام اور دنیا بھر میں کھیلوں اور صحت بخش سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس ضمن میں پی او اے انوائرمنٹ کمیشن کیجانب سے کراچی میں مرکزی تقریب 23 جون بروز جمعرات کو کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیرروڈمیں منعقد کی جائے گی جس میں اولمپئینمز، اسپیشل بچوں اوروہیل چیئرٹینس پلیئرزسمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی  اس موقع پر فٹسال فیسٹیول میچ، اولمپک ڈے کیک کاٹنے اور شجر کاری کی تقریب منعقد کی جائیں گی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...