سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ،عبدل ایف سی کوارٹرفائنل میں رسائی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سینٹرل کے زیرِ اہتمام اور عبدل ایف سی کے تعاون سے سکسٹین اسٹارز کی گرین فیلڈ پرجاری ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ کے  تیسرے پری کوارٹر فائنل میں عبدل ایف سی  میزبان سکسٹین اسٹارزکوایک سخت مقابلیکیبعد ایک کیمقابلے میں دوگول سیشکست دیکرکوارٹرفائنل کا ٹکٹ کن?فرم کرالیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے عبداللہ چھیپا اور جمشیدنیایک ایک گول اسکور کئے جبکہ ناکام سائیڈ کی جانب سے عبدالرحمن نیگول بنایا۔ تیسرے پری کوارٹر فائنل میں میزبان سکسٹین اسٹارز کے مد مقابل کراچی کی صف اول کی ٹیم عبدل ایف سی کا سامنا رہا۔کھیل کے 21ویں منٹ میں سکسٹین اسٹارز کو اس وقت گول کرنے  ایک موقع ملا، جب ان کے اسٹار فارورڈ عبدالرحمن  عبدل ایف سی کے گول کیپر کو بیٹ کرنے باوجود گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہے۔ عبدل ایف سی کی جانب سے جوابی حملے کے 23 ویں منٹ میں عبداللہ چھیپا کی زور دار شوٹ کو سکسٹین اسٹارز کے گول کیپر وہاب روکنے میں ناکام رہے اور گیند جال میں چلی گئی۔ جبکہ 23ویں منٹ میں عبدل ایف سی کے اسٹار فارورڈ شمس تاج اور جمشید کے درمیان موو کو جمشید نے خوبصورت گول بناکر  اپنی ٹیم کی برتری کو  دو،صفر سے دگنا کر دیا۔دو گول کے خسارے میں جانے کے باوجود سکسٹین اسٹارز کے کھلاڑیوں کا کھیل قابل دید رہا کھیل کے پہلے ہاف میں عبدل ایف سی کو دو گول کی سبقت حاصل رہی۔ دوسرے  ہاف     کے 65 ویں  میں سکسٹین اسٹارز کو اس وقت کامیابی حاصل ہوئی، جب عبدل ایف سی کے بلال مالٹا کے ایک فاؤل کے نتیجے میں  پنالٹی  کک ملی۔ جس پر عبدالرحمن  نے گول کر کے سنسنی پھیلا دی۔سکسٹین اسٹارز کی جانب گول برابر کرنے کی تمام کوششوں کو عبدل ایف سی کی دفاعی لائن نے ناکام بنا دیا۔اس طرح عبدل ایف سی نے معمار اسپورٹس اور مہران سوکرز کے ساتھ کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میچ کو نیشنل ریفری بابر نسیم نے اپنے معاونین محمد رفیق،صابر بلوچ ،اور قاری ا?صف کے ہمراہ سپر وائز  کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض عبدالکریم نے انجام دیے۔
سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ

ای پیپر دی نیشن