حکومت کا بڑی صنعتوں پر 10 فیصد غربت مٹاؤٹیکس لگانے کا فیصلہ

Jun 24, 2022 | 15:54

ویب ڈیسک

حکومت نے ملک کو در پیش مالیاتی مسائل کے حل کیلئے بڑی صنعتوں پر دس فیصد غربت مکاؤٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں اپنی معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مالیاتی بل کی منظوری کے بعد ٹیکس وصولی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

مزیدخبریں