اسلام آباد:حکومت کے بڑی انڈسٹریوں پر دس فیصد ٹیکس لگانے کے معاملے پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ 10 فیصد ٹیکس لگانے سے انڈسٹریاں بند ہونا شروع ہوجائیں گی۔ ٹیکس کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ گرگئی۔شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت پرجھوٹ نہ بولے، مہنگائی کا طوفان آئے گا، فیکٹریاں بند ہوجائیں گی، روپیہ آج پھرگرگیا، ان پر کوئی بھروسہ نہیں کررہا۔انہوں نے کہا کہ یہ غریبوں کی باتیں کرتے ہیں لیکن خیال نہیں کرتے، الیکشن نہ ہوئے تو ہمارا حال بھی سری لنکا جیسا ہوجائے گا۔