گوادر : وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے طویل دورانیہ کی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال سمیت بلوچستان کے مسائل اور ترقیاتی ترجیحات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا وزیراعلیٰ نے بلوچستان کے دیرینہ مسائل اور ان کے حل کی تجاویز سے وزیراعظم کو آگاہ کیا وزیراعظم نے اس حوالے سے وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور اور نتیجہ خیز اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے بلوچستان کی جانب خصوصی توجہ نہ دی تو بلوچستان کی حالت سو سال میں بھی تبدیل نہیں ہوگی یہ امر خوش آئند ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کو اپنی ترجیحات میں شامل کررکھا ہے وزاعظم کے کوئٹہ اور گوادر کے تسلسل کے ساتھ دورے حوصلہ افزاء ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی بلوچستان کی ملاقات
Jun 24, 2022 | 18:01