لاہور: پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آرٹیکل چھ اور ہتک عزت کے قانون کے تحت مقدمات کے اندراج کےلیے وفاقی حکومت سے مشاورت شروع کردی ہے۔ صوبائی کابینہ اور پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے حوالے سے ایوان وزیراعلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور ملک احمد خان نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کارروائی کے لئے کسی ریاستی ادارے سے اجازت نہیں لینی کیونکہ تمام ثبوت و شواہد موجود ہیں۔ن کا کہنا تھا کہ فواد چودھری، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیئے جبکہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف ہتک عزت کے قانون کے تحت مقدمات چلانے پر غور کر رہے ہیں۔