کراچی:کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب کےکاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر خالی ہونے والی نشست پر 31 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ریٹرننگ آفیسر سید ندیم حیدر کے مطابق ضمنی انتخاب کے سلسلے میں اس بار سکیورٹی کی منصوبہ بندی پہلے سے کر لی ہے اور سکیورٹی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہونے والے کراچی کے ہی حلقہ این اے 240کے ضمنی انتخاب میں شدید بدمزگی اور فائرنگ ہوئی تھی ۔این اے 245کے ضمنی انتخاب کیلئے 2 دن میں 31 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں ، فارم جمع کرانے والوں میں سے 27 کا تعلق سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے ہے، 4 آزاد امیدواروں نے بھی نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔