پرویز الٰہی کو بری کرنے کیخلاف حکومتی اپیل چیف جسٹس ہائیکورٹ کوارسال

Jun 24, 2023


لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کیخلاف حکومتی اپیل چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے حکومتی اپیل پر سماعت کی جس میں پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔ حکومتی اپیل میں کہا گیا کہ پرویز الہی کےخلاف کرپشن کاسنگین مقدمہ درج تھا کسی جواز کے بغیر عدالت پرویز الہی کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا۔ فیصلے کو کالعدم قرار دیکر مقدمہ بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔ دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی نے جیل میں سہولیات فراہم نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ہوم ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ حکام سے جواب مانگ لیا ہے۔ ادھر لاہور ہائیکورٹ نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی جیل میں سہولیات کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو 24 گھنٹوں میں زیر التوا درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر زیر التوا درخواست پر فیصلہ نہ کیا تو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا ۔
پرویز الہی

مزیدخبریں