ڈالر ایک روپیہ سستا، سونے کی قیمت 1500 روپے تولہ گر گئی 


کراچی (کامرس رپورٹر) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ جبکہ انٹر بنک میں ایک پیسہ اضافہ ہوا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھا¶ ایک روپیہ کم ہوکر 291 روپے رہا۔ دوسری طرف ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھا¶ 2 لاکھ 17 ہزار روپے ہو گیا ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھا¶ 10 ڈالر کم ہوکر 1919 ڈالر فی اونس ہے۔
ڈالر سونا 
 

ای پیپر دی نیشن