وزیرآباد کے 6 نوجوان مارے جانے کی تصدیق : 350 پاکستانی سوار تھے : رانا ثنا 

Jun 24, 2023

وزیر آباد‘ اسلام آباد (نامہ نگار +اپنے سٹاف رپورٹرسے+ نیٹ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ کشتی میں سوار پاکستانیوں کی اب تک کی تعداد 350 ہے جبکہ 281 فیملیز نے رابطہ کیا ہے کہ ان کے بچے اس حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ایوان میں خطاب میں کرتے ہوئے بتایا کہ کشتی میں 400 لوگوں کی گنجائش تھی لیکن اس میں 700 افراد سوار کیے گئے اور راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثے میں بچائے گئے 104 افراد میں 12 پاکستانی ہیں، شاید کسی دہشتگردی کے واقعے میں بھی اتنی جانیں نہیں گئیں۔82 نعشیں سمندر سے نکالی گئی ہیں، نادرا کی ٹیمیں اور ڈی این اے کے ذریعے شناخت کی کوشش کررہی ہیں، پاکستان میں 281 فیملیز نے رابطہ کیا ہے کہ ان کے بچے اس حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں، فیملی سے رابطے سے متعلق ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کے نمونے لیے جا رہے ہیں تاکہ شناخت ہو سکے اور 193 ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لیے ہیں۔ لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے پاکستانی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے و ہلاکتوں کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی تحقیقات میں ہوشربا انکشافات ہوگئے۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث سمگلرز کے تانے بانے پاکستان سے لیکر لیبیا اور اٹلی میں مقیم نیٹ ورک تک جا نکلے۔ گجرات سے تعلق رکھنے والا سعید عرف سعید سنیارا لیبیا اور اٹلی میں مقیم دو بیٹوں کی ملی بھگت سے چھ رکنی نیٹ ورک چلاتا رہا۔ ایف آئی اے نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد بیرون ممالک سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرنے کا عمل شروع کرکے مرکزی ملزم سعید عرف سنیارا و گروہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت بھی کارروائی کا آغاز کردیا۔ سعید عرف سعید سنیارا کے چھ رکنی گروہ میں اسکا لیبیا میں مقیم بیٹا حمزہ سنیارا، اٹلی میں مقیم بیٹا بلال سنیارا، اٹلی میں مقیم گجرات سے تعلق رکھنے والا آفاق صفدر، لیبیا میں مقیم گجرات سے تعلق رکھنے والا کاشف سنیارا، لیبیا میں مقیم گجرات سے تعلق رکھنے والا فرحان علی شامل ہے جبکہ انسانی سمگلنگ گروہ کے گینگ لیڈر سعید عرف سعید سنیارا کے خلاف 12 مختلف مقدمات درج ہیں۔ یونان کشتی حادثہ میں وزیرآباد کے نواحی گا¶ں پنڈوری کلاں کے 6 لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی حادثہ میں جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ واقعہ میں لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان کے بھائی نے اٹلی سے یونان پہنچ کر تصدیق کی۔ ورثاءکی جانب سے نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، لواحقین دھاڑیں مار کر روتے رہے۔ ان میں بلال، عمر، زین چٹھہ، نبی احمد چٹھہ، نعمان اور مہران شامل ہیں۔ ایف آئی اے نارتھ ریجن نے اب تک 27 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے اسلام آباد زون میں 4, لاہور زون میں 23 انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا گیایونان کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف 70 مقدمات درج کر لئے گئے انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمات ایف آئی اے اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور زون میں درج کئے گئےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے 6، گجرات سرکل نے 20، گجرانوالہ سرکل نے 34 اسلام آباد زون نے 4 جبکہ فیصل آباد زون نے 6 مقدمات درج کئےاب تک 178 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لئے۔ ڈی این اے سیمپلز یونان کشتی حادثے میں جاںبحق ہونے والے کی شناخت کے لئے حاصل کئے گئے۔

مزیدخبریں