حج آپریشن مکمل‘ ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی سعودیہ پہنچ گئے

مکہ مکرمہ‘ اسلام آباد (ممتاز بڈانی‘ نامہ نگار) ترجمان پی آئی اے کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کراچی تا جدہ آپریٹ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز کے ساتھ ہی قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا۔ جمعرات کو268 پروازوں کے ذریعے61ہزار467 حجاج کرام حجاز مقدس روانہ ہوئے، ان پروازوں کے ذریعے تقریباً 41 ہزار سرکاری حجاج، 19 ہزار پرائیویٹ حجاج اور 600 خادم مدینہ منورہ اور جدہ روانہ ہوئے، پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 21 مئی سے ہوا جو 22 جون تک جاری رہا۔ ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔81 ہزار عازمین سرکاری جبکہ 76 ہزار نجی حج سکیم کے ذریعہ پہنچے ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود عام حاجیوں کے ساتھ حج ادا کریں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی مکاتب نے منی، عرفات کے خیموں کی تیاری کو حتمی شکل دے دی ہے۔ عازمین حج اتوار اور پیر کی درمیانی شب منی کی خیمہ بستی میں بسوں کے ذریعے پہنچائے جائیں گے۔63 فیصد سرکاری حجاج کو مشائر ٹرین کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ ڈی جی حج کا کہنا ہے کہ37 فیصد سرکاری حجاج بسوں کے ذریعے منی سے عرفات اور مزدلفہ پہنچائے جائیں گے۔ وادی منی اور جمرات میں پاکستانی معاونین کی گائیڈنگ پوسٹیں مقرر کر دی گئیں۔
عازمین حج

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...