بلوچستان کے نوجوانوں کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت آگے بڑھنے کا موقع دینگے : مریم نواز 

Jun 24, 2023

لاہور (نیٹ نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے۔ مریم نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں ملاقات کی۔ مریم نواز شریف نے نیشنل پارٹی کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان اور اس کے عوام کو نہایت اہمیت دیتی ہے۔ نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی کیلئے کام کیا ہے۔ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے۔ سی پیک‘ گوادر پورٹ‘ مغربی روٹ سمیت دیگر منصوبے بلوچستان کی ترقی کا ذریعہ بنیں گے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے۔ تعلیم‘ زراعت‘ صنعت‘ آئی ٹی میں نئے کاروبار‘ روزگار دیں گے۔ کھیلوں میں ترقی کے مواقع دیں گے۔

مزیدخبریں