مکہ معظمہ (نیٹ نیوز) ذو الحج کے پہلے جمعہ کو مسجد الحرام میں 17 لاکھ سے زائد عازمین حج نے نماز ادا کی جس کی امامت شیخ اسامہ نے کرائی۔ سفید احرام میں ملبوس لاکھوں عازمین حج نے نماز جمعہ ادا کی۔ یہ روح پرور منظر براہ راست دنیا بھر میں کروڑوں مسلمانوں نے دیکھا۔ امام حرم نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسان کے کامل ہونے کی دلیل خود کو مکمل طورپر اللہ کے سپرد کر دینا ہے۔ سعودی عرب میں غلاف کعبہ تیار کرنے والی کسویٰ فیکٹری نے نیا غلاف کعبہ تیار کر لیا ہے۔ رواں برس غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل غلاف کعبہ ہر سال 9 ذی الحجہ کو تبدیل کیا جاتا تھا۔
جمعہ
مسجد الحرام: ذو الحج کے پہلے جمعہ میں 17 لاکھ عازمین کی شرکت‘ روح پرور نظارہ
Jun 24, 2023