حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)معروف دےنی اسکالر علامہ پےر ظہےر احمد شاہ قادری نے ےہاں محلہ خانپورہ مےں جماعت اہلسنت کے ضلعی ناظم اعلی علامہ رانا محمد اصغر چشتی کے سالانہ عرس پاک کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماءاہلسنت نے پاکستان کے قےام اوراستحکام کے لئے جو گرانقدر خدمات سرانجام دےں وہ ہماری ملی تارےخ کا اےک انمول باب ہے۔ علامہ رانا محمد اصغر چشتی نے تحرےک ختم نبوت اور تحرےک نظام مصطفےﷺ مےں جو کردار اداکےا وہ روز روشن کی طرح عےاں ہے انہوںنے اپنی زندگی ناموس رسالت کے تحفظ اور عشق رسول ﷺ کے دےپ روشن کرنے مےں گزاری۔علماءو مشائخ کو چاہئے کہ وہ دےن اسلام کی اشاعت کے لئے خلوص نےت سے کام کرےں۔عرس پاک سے علامہ احمد سعےد سےال، علامہ حبےب اﷲجلالی ، علامہ رانا محمد عثمان اصغر چشتی، سابق کونسلر محمد امےن انصاری، قانون دان سعےد انجم اےڈوکےٹ ودےگر نے بھی خطاب کےا۔