گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کالم نگار،افسانہ نویس اور سابق ڈی ایس پی غلام عباس نے کہا ہے کہ ماں کا رشتہ انتہائی مقدس اور خلوص سے بھرپور ہوتا ہے،ماں کی اولادکے حق میں دعااللہ تعالی رد نہیں کرتے،خوش قسمت ہیں وہ انسان جوماں کی عظمت کو سمجھتے اوران کی فرمانبر داری میں زندگی گزارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بڑھ کر ماں کی کیاشان ہوگی کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے‘ ماں کی آغوش بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے،ماں سے حاصل کیا سبق بچہ بوڑھے ہونے پر بھی نہیں بھلا پاتا۔غلام عباس نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم سب کوماں کا ادب و احترام ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔