گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے میاں افضل ٹرسٹ ہسپتال میںسیمینار سے جوائنٹ ڈائریکٹر اے این ایف پنجاب کرنل دلشاد حسین شاد نے خطاب کرتے ہوئے کہامنشیات ایک بہت بڑی لعنت ہے جو نوجوان نسل میں بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے اس کی روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے نجات کیلئے میدانوں کو آباد کرنا ہوگا ۔ میاں افضل ٹرسٹ ہسپتال کی انتظامیہ نے 35سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں میں خراج تحسین پیش کرتے ہو اور اے این ایف ڈرگ کے پھیلا¶ کامکمل طور پر خاتمہ کرنے کیلئے اپنی خدمات میں اضافہ کریں گے ۔اس موقع پر ایگزیکٹو میں صوفی جاوید رانا مقصود احمد حاجی ارشد مغل ثناءاللہ راٹھور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارے نے اپنی کاوشِ کی ہے کے منشیات کی لعنت کو ملک پاکستان سے ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عالم انجمن تاجران گفٹ یونیورسٹی کی طالبات نے بھی خطاب کیا ۔ آخر میں میاں افضل ٹرسٹ ہسپتال کی انتظامیہ کی طرف سے مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئی اور گفٹ یونیورسٹی کی طالبات کو نقد انعامات دئیے گئے۔
منشیات کی لعنت نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہے:کرنل دلشاد حسین
Jun 24, 2023