گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان مولانا پیر محمد دا¶د رضوی نے جمعة المبارک کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا اسلامی سال کا بارہواں اور آخری مہینہ ذوالحج ہے۔یہ ماہ مبارک بڑی عظمت و شان کا حامل ہے بالخصوص اس ماہ کے پہلے عشرہ کے دنوں اور راتوں کا تو کیا ہی کہنا جن کی قسم قرآن پاک میں ارشاد فرمائی گئی ہے جس سے اس عشرہ کی اہمیت و فضیلت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ اس عشرہ میں کثرت سے نوافل کی ادائیگی،روزے رکھنے،تلاوت ، درود و سلام کے ساتھ صدقات و خیرات کا بہت زیادہ اجر و ثواب ہے۔حدیث پاک کی روشنی میں اس عشرہ میں ہر دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر اور ہر رات کا قیام لیلتہ القدر کے برابر ہے۔ ہمیں خود بھی ان ایام میں کثرت سے عبادت کرنی چاہیئے اور اپنے اہل و عیال اور دوست احباب کو بھی آگاہ کرنا چاہیے۔ان آیام میں سورة فجر کی تلاوت بھی کرنی چاہیے۔
ذوالحج مبارک،عظمت وشان کا حامل ماہ ہے:پیر داو¿د رضوی
Jun 24, 2023