لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل وکارچوری کے سدباب کیلئے سائنسی وہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگز کا قلع قمع کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے وی ایل ایس ونگ کے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ آپریشنز ونگ اوراے وی ایل ایس نے یکجان ہوکر کام کرنا ہے۔ موٹر سائیکل وکارچوری کے نیٹ ورک کو توڑنا ہے۔ میٹنگ کا مقصد ایک جامع حکمت عملی طے کرنے کےساتھ آپکے تجربات سے فائدہ ا±ٹھانا ہے۔ ہم ایک خاندان کی مانند ہیں۔سی آئی اے، اے وی ایل ایس،اے ایم سی ایل ایس میں کوئی فرق نہیں۔ ایک پیج پرآکر ہی بہتر رزلٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔باہمی روابط کو مزید موثر بنایا جائے۔